نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو پاکستانی سیاست میں جگہ نہیں ملے گی۔ مریم اورنگزیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 مارچ 2018 11:22

نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو پاکستانی سیاست میں جگہ نہیں ملے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 مارچ۔2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں بھی حصہ لے وہ ہی جیتے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوالیکشن پاکستان میں ہوگا اس میں نوازشریف جیتیں گے، پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں، سینیٹ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا، نوازشریف کوجس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے، تاریخ انہیں ان الفاظ میں یاد کرتی ہے جن پرہمیں بھی شرمندگی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندرہوتا ہے، نوازشریف نے عوام کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی جماعت کوسینیٹ الیکشن سے باہرکردیا گیا، کسی ملک کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ اقامے پر منتخب وزیراعظم کو نکال دیا جائے، ایک پیسے کی کرپشن نہ کرنے کے باوجود نکال دیا گیا-انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے صندوقوں میں سے بھی کچھ نہیں نکلا -نواز شریف کا ساتھ نہ دینے والے مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان اپنا سیاسی کیریرتباہ کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے ارکان اسمبلی سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان کو جعلی این اوسی کا جواب بھی دینا ہے، عمران خان اپنے ہی ارکان اسمبلی پر بکاﺅ مال ہونے اور ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں۔