کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم ‘ 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 مارچ 2018 10:55

کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم ‘ 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 مارچ۔2018ء) بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب آرسی ڈی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اوتھل منتقل کیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :