کوئٹہ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کپتان ڈیرن سیمی کے لیےدس ہزار ڈالرز انعام کا اعلان، ڈیرن سیمی نے انعام اپنی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 00:40

کوئٹہ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد پشاور زلمی کے چیرمین جاوید ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انجری کے کے باوجود میچ وننگ اننگ اور اسٹروک کھیلنے والے کپتان ڈیرن سیمی کی ہمت اور شاندار کپتان اننگز کھیلنے پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے انعام کا اعلان کردیا. جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی کی انجری کے باوجود قائدانہ اننگز اور ہمت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے.

(جاری ہے)

شاندار اننگز کوسراہنے کے لیے انہوں نے ڈیرن کو فون کرکے مبارکباد دی اور ساتھ ہی دس ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا تایم ڈیرن کی خواہش پر انہوں نے بعد میں انعامی رقم زلمی فاؤنڈیشن جانب سے ڈیرن سیمی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردی. جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی انجری کے باوجود بلند حوصلہ ہیں اور امید ہے کہ وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں بھی فینز کے دل جیتے گیں .ڈیرن سیمی
نے پزیرائی پر چیرمین جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا
کوئٹہ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد پشاور زلمی کے چیرمین جاوید ..

متعلقہ عنوان :