مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مشاہد اللہ بھی عدلیہ کوآنکھیں دکھانے لگے

ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں, آپ ہمارا کام اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ہمیں قانون سازی کرنا پڑے گی، مشاہداللہ خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 مارچ 2018 23:49

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مشاہد اللہ بھی  عدلیہ کوآنکھیں دکھانے لگے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مارچ 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مشاہد اللہ بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانے لگے۔وزیر ماحولیات مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں, آپ ہمارا کام اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ہمیں قانون سازی کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مشاہد الہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر اعلیٰ عدلیہ کےججز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی اپنی حدود میں رہنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیں، عدلیہ اپنا کام کرے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ گورننس ایک ادارے نے اپنے ہاتھ میں لے لی تو ملک رک جائے گا۔ ججز سے کہتا ہوں آپ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ آپ ہمارا کام اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ہمیں قانون سازی کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :