قصور ویڈیو سکینڈل کیس میں نامزد 3ملزمان کو بڑی رعائیت مل گئی

متاثرہ لڑکے کے بیان سے منحرف ہونے پر عدالت نے 3 ملزمان کو بری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 مارچ 2018 23:04

قصور ویڈیو سکینڈل کیس میں نامزد 3ملزمان کو بڑی رعائیت مل گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مارچ 2018ء ):قصور ویڈیو سکینڈل کیس میں نامزد 3ملزمان کو بڑی رعائیت مل گئی۔متاثرہ لڑکے کے بیان سے منحرف ہونے پر عدالت نے 3 ملزمان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو سکینڈل کیس میں نامزد 3ملزمان کو بڑی رعائیت مل گئی۔ویڈیو سکینڈل حسین خان والا کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے تین ملزمان کو بری کر دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم حسیم عامر، عبدالمنان اور علی مجید کو بری کر دیا۔ عدالت میں متاثرہ لڑکا اپنے بیان سے منحرف ہو گیا تھا جس پر عدالت نے ملزمان کو بری کیا۔