وزیراعظم نے 19 مارچ کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی

مختلف سروسز گروپس کے فریش کیسز اور ایکس کیڈر افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیوں پر غور کیاجائے گا

جمعہ 2 مارچ 2018 22:52

وزیراعظم نے 19 مارچ کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کی منظوری دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے مختلف سروسز گروپس کے فریش کیسز اور ایکس کیڈر افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیوں پر غور کرنے کیلئے 19 مارچ کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت سے 19 مارچ کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔

جس میں مختلف سروسز گروپس کے سینئر افسران کے فریش کیسز اور ایکس کیڈر ملازمین کی اگلے مرحلے میں ترقیوں کے معاملے زیر غور آئیں گے۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت بلایا جانے والا اجلاس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم نمبر 2080 میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :