وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات

جمعہ 2 مارچ 2018 22:42

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ..
لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے مابین ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں غور کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ڈویلپمنٹ پراجیکٹس معیار، رفتار اور شفافیت کے وژن کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوامی مسائل پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔