حکومت پنجاب معاشی ترقی میں خواتین کو مساوی مواقع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے :شہبازشریف

شہر خموشاں جیسے اخترائی پراجیکٹ سے بڑے شہروں میں قبرستانوں کی ضرورت کا مسئلہ حل کیا جائے گا وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ڈی جی سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی سے گفتگو

جمعہ 2 مارچ 2018 22:42

حکومت پنجاب معاشی ترقی میں خواتین کو مساوی مواقع دینے کی پالیسی پر ..
لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے ملاقات کی۔ ڈی جی ایس آر یو نے وزیراعلیٰ کو شہر خموشاں پراجیکٹ ،ویمن آن ویلز اوردادرسی مرکز برائے خواتین کے قیام پرپیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب معاشی ترقی میں خواتین کو مساوی مواقع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کیلئے دادرسی مرکز کا قیام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا اعزاز ہے اورشہر خموشاں جیسے اخترائی پراجیکٹ سے بڑے شہروں میں قبرستانوں کی ضرورت کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ترقی کے سفر میں شرکت کیلئے خواتین کو آمدورفت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔سلما ن صوفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ،سرگودھا اورفیصل آباد میں شہر خموشاں پراجیکٹ رواں ماہ شروع ہوجائے گا۔پنجاب کے پانچ اضلاع میں بہت جلد شہر خموشاں پراجیکٹ جلد شروع کیے جائیںگے۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد میں خواتین کیلئے دادرسی مرکزمارچ میں کام شروع کردے گاجبکہ ’’وویمن آن ویلز ‘‘پراجیکٹ کے تحت چند ہفتوںمیں ایک ہزار خواتین کو موٹر بائیک دی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :