الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی (کل) ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ کی12 نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

جمعہ 2 مارچ 2018 22:11

الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی (کل) ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی (کل) ہفتہ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 4، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئی6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضا عابدی جبکہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون شا مل ہیں۔

سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضی وہاب، مصطفی نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ بھی مد مقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں میں فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق ، عامر چشتی اور فرحان چشتی شامل ہیں جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام شامل ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے بابو سرفرار جتوئی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل ہیں۔سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لعل د ین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک امیدوار ہوں گے۔خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قر العین مری اور کیشو بائی امیدوار ہونگی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما امیدوار ہوں گی۔