مسلم لیگ (ن) میں سیاسی بھونچال عروج پر پہنچ گیا، 3 دن میں 4 رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ،آئندہ چند روز میں مزید پانچ ایم این ایز رضا حیات ‘ خسرو بختیار ‘ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے

جمعہ 2 مارچ 2018 21:59

مسلم لیگ (ن) میں سیاسی بھونچال عروج پر پہنچ گیا، 3 دن میں 4 رکن قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) میں سیاسی بھونچال عروج پر پہنچ گیا‘ 3 دن میں 4 رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل جبکہ آئندہ چند روز میں مزید پانچ ایم این ایز رضا حیات ‘ خسرو بختیار ‘ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ عام انتخابات سے قبل (ن) لیگ کا بریک ڈائون شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

تین دن میں 4 لیگی ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ مزید پانچ ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا جو آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے ن لیگ کو خیر آبا کہیں گے اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کریں گے۔ (ن) لیگ کو خیر آباد کہنے والوں میں رضا حیات ‘ خسرو بختیار‘ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اپنے ساتھیوں سمیت اور نثار جٹ بھی پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔