خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ

شادی کی تقریب میں سر عام فائرنگ کرنے والے حاضر سروس پولیس افسر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 مارچ 2018 21:42

خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ
چارسدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مارچ 2018ء ):خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ سامنے آ گیا۔شادی کی تقریب میں سر عام فائرنگ کرنے والے حاضر سروس پولیس افسر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اکثر اپنے جلسوں میں خیبر پختونخواہ پویس کی شفافیت کا تذکرہ کرتے ہیں اور اس میں ہونے والی اصلاحات کو بہت فخر سے بیان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کے حالیہ کارنامے نے عمران خان کے بیان کی تائید کر دی ۔چارسدہ میں 3روز قبل ایک شادی کی تقریب میں سر عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔جس کے بعد آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا آخر کا ر خیبر پختونخواہ پولیس نے اے ایس پی اشفاق خان کے بیٹے شایان سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر یا گیا۔