Live Updates

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کیخلاف ن لیگ اور اے این پی کا ساتھ دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مارچ 2018 21:22

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کیخلاف ن لیگ اور اے این ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2018ء) سینیٹ انتخابات کیلئے جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کیخلاف ن لیگ اور اے این پی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کی سیاست کی انہونی ہوئی ہے۔ بدترین مخالف تصور کی جانے والی جماعتوں جماعت اسلامی اور اے این پی نے تحریک انصاف کیخلاف اتحاد کر لیا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوصی نشست پر اے این پی کی امیدوار کو کامیاب کروانے کیلئے جماعت اسلامی، اے این پی اور ن لیگ نے اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات