بلاول بھٹو زرداری کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی کے فرزند حمزہ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 2 مارچ 2018 21:16

بلاول بھٹو زرداری کی رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی کے فرزند حمزہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی روبینا قائمخانی کے فرزند حمزہ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، جو کراچی میں ایک ٹریفک حادثے میں فوت ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے روبینا قائمخانی سمیت سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔