بلاول بھٹو زرداری کی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ویرجی کولہی کو رہائی ملنے پر مبارکباد

جمعہ 2 مارچ 2018 21:16

بلاول بھٹو زرداری کی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ویرجی کولہی کو رہائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن، پی پی پی رہنما اور ننگرپارکر سے یونین کائونسل کے منتخب چیئرمین ویرجی کولھی کو عدالتی حکم پر سیٹرل جیل حیدرآباد سے رہا ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ انہیں یہ خبر معلوم ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور خصوصا سندہ میں پسماندہ کمیونیٹیز کے لیئے ویرجی کولہی کی جدوجہد کو بھی سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے امید کا اظہار کیا کہ ویرجی کولھی انسانی حقوق اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیئے اپنی جدوجہد بھادری اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔