پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،مفتاح اسماعیل

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے دو مہینے میں جو کام کئے گئے ہیں وہ دس سال میں بھی نہیں ہوئے،مشیر خزانہ

جمعہ 2 مارچ 2018 21:14

پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا دہشتگردی کی روک تھام کیلئے دو مہینے میں جو کام کئے گئے ہیں وہ دس سال میں بھی نہیں ہوئے۔ دنیا ہمارا بیانیہ نہیں مان رہی تو اس میں ہماری دس پندرہ سال کی غلطیاں شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں کہا تھا کہ ہم نے بہت ساری چیزیں بہتر کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ منی ٹرانزیکشن پر ہماری کوششوں کو قبول کیا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جس تنظیم پر پابندی لگائے تو پاکستان میں بھی یہ پابندی لگ جاتی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ این ٹی منی لانڈرنگ سے متعلق بھی ہم نے اچھا خاصا کام کر لیا ہے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی ایک دو ارکان نے تنقیدی کی ہے باقی ممبران نے اچھی باتیں کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :