چوہدری نثار کی وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن میں (ن )لیگی امیدوار کو ووٹ دینے کی یقین دہانی

جمعہ 2 مارچ 2018 21:14

چوہدری نثار کی وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن میں (ن )لیگی امیدوار کو ووٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں وزیراعظم سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سابق وزیر داخلہ نے شاہد خاقان عباسی کو کل قومی اسمبلی آنے اور سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور چوہدری نثار نے گرمجوشی بھرے انداز میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کا حال احوال بھی پوچھا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے استفسار کیا کہ آپ کے بارے میں کچھ باتیں سننے کو مل رہی ہیں جس کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ میرے علم میں نہیں، میں نے تو ابھی کچھ نہیں کہا۔وزیراعظم نے سابق وزیر داخلہ سے پوچھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں آرہے ہیں جس پر انہوں نے مثبت جواب دیا۔