کراچی،وزیرداخلہ سہیل انور خان سیال کا روبینہ قائم خانی کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 2 مارچ 2018 21:12

کراچی،وزیرداخلہ سہیل انور خان سیال کا روبینہ قائم خانی کے بیٹے کے ٹریفک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے پی پی پی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی روبینہ قائم خانی کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبرواستقامت کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنیکی توفیق عطا ء کرنے کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک حادثے کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے وقوعے کی تمام تر تفصیلات پر مشتمل رپورٹ بھی فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔#