Live Updates

عمران خان کا افغان سفیر عمر عمر زخیوال سے ٹیلی فونک رابطہ

افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان صدر کے طالبان سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 2 مارچ 2018 21:12

عمران خان کا افغان سفیر عمر عمر زخیوال سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے افغان سفیر عمر عمر زخیوال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان صدر کے طالبان سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ عمران خان نے افغان سفیر کے ذریعے افغان صدر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ متحارب فریقین کے درمیان بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے قیام امن کے حصول کیلئے ہر سطح کی کوشش کی جانی چاہیں۔ صدر اشرف غنی کے فیصلے کی تائید پر افغان سفیر نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ افغان حکوتم عمران خان یک جذبہ خیر سگالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :