Live Updates

سب کی نظریں آئندہ الیکشن کی طرف ہیں، عدالتی فیصلے کی بناء پر نواز شریف کو پارٹی صدارت چھوڑنا پڑی ،گورنر سندھ محمد زبیر

اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں ایک انقلاب لائے گا،عمران خان الیکشن مسلسل ہار رہے ہیں، پھر بھی پارٹی چیئرمین بنا ہوا ہے،کراچی کو پرامن شہر بنانے کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے،انٹرویو

جمعہ 2 مارچ 2018 21:10

سب کی نظریں آئندہ الیکشن کی طرف ہیں، عدالتی فیصلے کی بناء پر نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سب کی نظریں آئندہ الیکشن کی طرف ہیں، عدالتی فیصلے کی بناء پر نواز شریف کو پارٹی صدارت چھوڑنا پڑی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں ایک انقلاب لائے گا۔ عمران خان الیکشن مسلسل ہار رہے ہیں۔ پھر بھی پارٹی چیئرمین بنا ہوا ہے۔ کراچی کو پرامن شہر بنانے کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف مضبوط بیانیہ لے کر چل رہا ہے جبکہ شہباز شریف کی اپنی سوچ اور نظریہ ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب میں تاریخی کام کئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کی وجہ سے نواشریف کو پارتی صدارت چھوڑنا پڑی۔ ایسی کوئی خاص وجہ نہیں تھی کہ نواز شریف کو پارٹی سربراہی سے ہٹا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کو پاکستان میں لانا بڑا چیلنج تھا۔ سی پیک سے ملکی معیشت بہترہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ سی پیک سے ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے ہیں۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کوششوں کے نتیجے میں کراچی میں امن قائم ہوا ، کراچی میں اس سے پہلے بھی حکومتیں آئیں جو امن قائم نہیں کرسکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات