وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد

جمعہ 2 مارچ 2018 21:06

وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی  بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورت بلوچستان کی بھر پور اور رنگین ثقافت کا احاطہ ایک دن میں ممکن نہیں تاہم انہوںنے کہاکہ بلوچستان کلچر ڈے ہمیں اس خوبصورت زمین کی متنوع ثقافت کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا کے عوام بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اُنہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :