سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل ن لیگ میں بھونچال

3 روز میں 4 ن لیگی ایم این ایز کی شمولیت کے بعد مزید 5 لیگی ایم این ایز نے تحریک اںصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مارچ 2018 20:52

سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل ن لیگ میں بھونچال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2018ء) 3 روز میں 4 ن لیگی ایم این ایز کی شمولیت کے بعد مزید 5 لیگی ایم این ایز نے تحریک اںصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل ن لیگ میں بھونچال آیا ہے۔ ن لیگ کو 3 روز کے اندر اندر بہت بڑا سیاسی نقصان پہنچا ہے۔ روز میں 4 ن لیگی ایم این ایز کی شمولیت کے بعد اب مزید 5 لیگی ایم این ایز نے تحریک اںصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات، خسرو بختیار ، رانا قاسم، رانا عمر نذیر، طاہر بشیر نے اپنی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچوں ایم این ایز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کرکے ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس تازہ ترین صورتحال کے باعث ن لیگ کو سینیٹ الیکشن میں بڑا نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ ایک ساتھ کئی ایم این ایز کی رخصت کے باعث ن لیگ سینیٹ کچھ نشستوں سے ہاتھ دھو سکتی ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ن لیگی اراکین اسمبلی پارٹی کو خیر آباد کہہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :