وزیراعلیٰ شہبازشریف کا فیصل آباد کے ہسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس

جمعہ 2 مارچ 2018 20:41

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا فیصل آباد کے ہسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد کے ہسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی اور میڈیا کے کارکنوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئیکمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے -وزیراعلی نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اورہدایت کی ہے کہ مبینہ زیادتی کے ملزم اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔