آصف علی زرداری کاروبینہ قائم خانی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 2 مارچ 2018 20:41

آصف علی زرداری کاروبینہ قائم خانی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کے صاحبزادے کے روڈ حادثے میں انتقال پر انتہائی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے روبینہ قائم خانی کے نام ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان آپ کے ناقابل برداشت صدمے کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ شریک غم ہیں۔ آصف علی زرداری نے روبینہ قائم خانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ المناک صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :