وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ویزا کے حصول کے نظام کو مزید کارگر بنانے کی ہدایت

جمعہ 2 مارچ 2018 20:40

وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ویزا کے حصول کے نظام کو مزید کارگر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ویزا کے حصول کے نظام کو مزید کارگر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا انحصار تجارت، سیاحت اور تعلیم پر ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ویزوں کے حصول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹور آپریٹرز، صنعت کار طبقے اور تعلیم کے شعبہ سے منسلک افراد نے شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران بیرون ملک صنعت کاروں، سیاحوں اور طالب علموں کو ویزا کے حصول سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

2006 کے بعد اس نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جو وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر منعقد ہوا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا انحصار تجارت، سیاحت اور تعلیم پر ہے۔انہوں نے ویزا کے حصول کے نظام کو آن لائن اور طریقے کو مزید کارگر بنانے کی ہدایت کی۔اس ضمن میں وزیر داخلہ نے ای ویزا اور کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے اور تعلیم ، سیاحت، تجارت اور ڈپلومیٹک ویزا کیٹیگریز بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :