جنرل زبیر محمود حیات کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اٴْموراورخطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال

جمعہ 2 مارچ 2018 20:40

جنرل زبیر محمود حیات کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نیجمعہ کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اٴْموراورخطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم ِ صمیم کو سراہا اوربحرِ ہند میں قانون کی بالادستی اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کے ضمن میں پاک بحریہ کے کرادر اور خدمات کی تعریف کی ۔