ْنانک واڑہ پان منڈی میں گرنے والی عمارت کی ازسرنو تعمیر کی جائے گی، میئر کراچی وسیم اختر

1980 کی تعمیر شدہ عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث اٹھارہ گھرانے بے گھر ہوگئے ، خدا کا شکر ہے عمارت کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 2 مارچ 2018 20:29

ْنانک واڑہ پان منڈی میں گرنے والی عمارت کی ازسرنو تعمیر کی جائے گی، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نانک واڑہ پان منڈی میں گرنے والی عمارت کی ازسرنو تعمیر کی جائے گی، 1890ء کی تعمیر شدہ عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث اٹھارہ گھرانے بے گھر ہوگئے ہیں، خدا کا شکر ہے کہ عمارت کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ رہے،عمارت کے متاثرین جو گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نانک واڑہ پان منڈی میں مقیم ہیں اُن کی ہرممکن مدد کی جائے گی ،یہ بات انہوں نے نانک واڑہ پان منڈی میں گرنے والی عمارت کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر میئر کراچی کے ہمراہ معروف آرکیٹکٹ یاسمین لاری ، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، ڈائریکٹر اسٹیٹ سید تسنیم احمد ، ڈائریکٹر مشیر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ متاثرین کو فوری پینے کا پانی فراہم کیا جائے ،اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی بحالی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنا کردار ادا کرے گی، کراچی کی تاریخی عمارات اور ورثہ کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی مخدوش عمارتوں کا فوری سروے کیا جانا چاہئے،اس موقع پر عمارت میں رہائش پذیر خواتین اور بچوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :