آئی جی سندھ نے رکن اسمبلی روبینہ قائم خانہ کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 2 مارچ 2018 20:29

آئی جی سندھ نے رکن اسمبلی روبینہ قائم خانہ کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی روبینہ قائم خانی کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے وقوعے کی تمام تر تفصیلات پر مشتمل علیحدہ علیحدہ انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔