وزیر داخلہ سندھ کا رکن اسمبلی روبینہ قائم خانہ کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 2 مارچ 2018 20:29

وزیر داخلہ سندھ کا رکن اسمبلی روبینہ قائم خانہ کے بیٹے کے ٹریفک حادثے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے پی پی پی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی روبینہ قائم خانی کے بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبرواستقامت کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنیکی توفیق عطا ء کرنے کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک حادثے کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے وقوعے کی تمام تر تفصیلات پر مشتمل رپورٹ بھی فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔