Live Updates

تحریک انصاف سندھ نے سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ پر سُوموٹولینے کا مطالبہ کردیا

سندھ سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ ریکارڈ جلانے کے لیے تھی۔ ریکارڈ جلانے کی روایت پرانی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی

جمعہ 2 مارچ 2018 20:29

تحریک انصاف سندھ نے سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ پر سُوموٹولینے کا مطالبہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کراچی پریس کلب پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شبہ تھا کہ سندھ سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ ریکارڈ جلانے کے لیے تھی۔ ریکارڈ جلانے کی روایت پرانی ہے۔

پی این ایس سی کی عمار ت میں اس سے پہلے دو بار آگ لگی۔ منگوائے گئے ہتھیار اور کرپشن کے نشانات مٹا دئیے گئے۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ، دوا خان صابر، طاہر ملک، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر صائمہ ندیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی تحقیق کے لیے جو کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں، ان کی کوئی رپورٹ نہیں آتی۔

(جاری ہے)

کروڑوں اربوں روپے کی خردبرد اس طرح چھپا لی جاتی ہے۔ پی این ایس سی کی عمارت میں دو بار آگ لگی۔ منگوائے گئے ہتھیاروں اور کرپشن کے نشانات مٹا دئیے گئے۔اربوں روپے کرپشن کے ریکارڈ کو آگ لگائی گئی۔ہم چیف جسٹس سے تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ریکارڈ کو ڈیجیٹل انداز میں محفوظ کیا جائے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو پیغام دیتا ہوں کرپشن پر چھوڑیں گے نہیں۔

تحریک انصاف سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ میں لگنے والی آگ پر سُوموٹولینے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں لگنے والی آگ کے معاملے کو بھی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے آگ لگی نہیں ،لگائی گئی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جو آگ لگی اس کی لپیٹ میں آکر جلنے والے فائلوں کے شعلوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا ریکارڈ جلا کر خاکستر کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کیا جائے آگ صرف انھیں جگہوں پر ہی کیوں لگی یہاں اہم فائلیں تھی جو جلائی گئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات