ہائیکورٹ کی طرف سے کے الیکٹرک کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حق میں حکم امتناعی جاری کرنا قابل تحسین اقدام ہے،میئر کراچی وسیم اختر

فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کو پبلک مقامات میں تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ،کے الیکٹرک پر اربوں روپے کے واجبات الادا ہیں

جمعہ 2 مارچ 2018 20:29

ہائیکورٹ کی طرف سے کے الیکٹرک کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حق میں حکم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کی طرف سے کے الیکٹرک کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حق میں حکم امتناعی جاری کرنا قابل تحسین اقدام ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کو پبلک مقامات میں تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ،کے الیکٹرک پر اربوں روپے کے واجبات الادا ہیں،اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کسی بھی پارک ، عمارت یا دفاتر کی بجلی منقطع نہیں کرسکے گی،واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حق میں حکم امتناعی جاری کردیا ہے، گزشتہ دنوں کے الیکٹرک نے سفاری پارک ، کراچی چڑیا گھر، اسپورٹس کمپلیکس، فریئر ہال سمیت کئی عمارتوں کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کردی تھی جبکہ کے الیکٹرک اکثر و بیشتر پبلک مقامات ، اسپتالوںاور ضروری دفاتر کی بجلی منقطع کرتی رہی ہے،حالانکہ خود کے الیکٹرک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :