Live Updates

عمران خان اور پاکستان میں افغان سفیر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

افغان صدر کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 2 مارچ 2018 20:26

عمران خان اور پاکستان میں افغان سفیر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان میں افغان سفیر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے افغان صدر کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحارب فریقین کے مابین بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

پرامن افغانستان، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

قیامِ امن کے حصول کیلئے ہر سطح کی کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے افغان سفیر کے ذریعے افغان صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ، جبکہ صدر اشرف غنی کے فیصلے کی تائید پر افغان سفیر کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغان حکومت چیئرمین تحریک انصاف کے جذبہ خیر سگالی کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات