آذربائیجان میں ترک منشیات کے مرکز میں آتشزدگی،30 افراد ہلاک،واقعے کی تحقیقات شروع

جمعہ 2 مارچ 2018 18:05

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2018ء) آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں30 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں30 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت باکو میں واقع اس مرکز میں یہ حادثہ صبح رونما ہوا۔ خبر کے مطابق فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران کم ازکم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کی وجوہات جاننے کی خاطر تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :