چیف الیکشن کمشنر کا ووٹ دکھانے پررکن پنجاب اسمبلی حاجی ملک محمد وحید کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ ممبر کی اسمبلی رکنیت معطل بھی ہوسکتی ہے حاجی ملک وحید نے ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلے ممبر اسمبلی بلال یاسین کو دکھایا تھاجس پر الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسر نے ان کو روکا اورا ن کا ووٹ اسی وقت مسترد کردیا اور گنتی میں شمار نہیں ہوا

جمعہ 2 مارچ 2018 17:59

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2018ء) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد ضا نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ووٹ دکھانے پررکن پنجاب اسمبلی حاجی ملک محمد وحید کو نوٹس جاری کرنے کے احکا مات جاری کر دیئے، ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ ممبر اسمبلی کی اسمبلی رکنیت معطل بھی ہوسکتی ہے حاجی ملک وحید نے ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلے ممبر اسمبلی بلال یاسین کو دکھایا تھاجس پر الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر نے ان کو روکا اورا ن کا ووٹ اسی وقت مسترد کردیا اور گنتی میں شمار نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد ضا 1 یکم مارچ 2018ء کو پنجاب کے ضمنی سینٹ انتخاب میں ووٹ دکھانے پر ایکشن لیتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک محمد وحید کو نوٹس جاری کرنے کے احکا مات جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ ممبر اسمبلی کی اسمبلی رکنیت معطل بھی ہوسکتی ہے۔ یکم مارچ 2018ء کو ہونے والے پنجاب اسمبلی سینٹ الیکشن میں ووٹر/ اسمبلی ممبر حاجی ملک وحید نے ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلے ممبر اسمبلی بلال یاسین کو دکھایا جس پر الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر نے ان کو روکا اورا ن کا ووٹ اسی وقت مسترد کردیا اور گنتی میں شمار نہیں ہوا۔

اس پر ریٹرننگ آفیسر پنجاب نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کو رپورٹ بھیجی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے حاجی ملک وحید کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔