حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کو اپنی رقوم نہ نکلوا نے پر وزارت کے حق میں فیصلہ کی صورت میں ایک مرتبہ پھر قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع مل جائے گا، ترجمان

جمعہ 2 مارچ 2018 16:35

حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کو اپنی رقوم نہ نکلوا نے پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج 2018ء کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزار بینکوں سے اپنی رقوم نہ نکلوائیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے وزارت مذہبی امور کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں انہیں ایک مرتبہ پھر قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع مل جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج 2018ء کے ناکام درخواست گزاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 17 فیصد کوٹہ کا فیصلہ وزارت مذہبی امور کے حق میں آنے کی صورت میں بینکوں سے رقم نہ نکلوانے والے ناکام درخواست گزاروں کو ایک موقع اور بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کیا جائے گا تاہم وہ ناکام درخواست گزار جو اپنے متعلقہ بینکوں سے پیسے واپس لے لیں گے وہ دوسری بار قرعہ اندازی ہونے کی صورت میںاس قرعہ اندازی میں شامل نہیں کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :