بلوچستان میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،6 دہشتگردگرفتار،دھماکا خیزمواد برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 مارچ 2018 16:26

بلوچستان میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،6 دہشتگردگرفتار،دھماکا خیزمواد ..
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ 2018ء) : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی ممکنہ بڑی سازش ناکام بنادی،فورسز نے 6دہشتگردوں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نیبروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے پشین کے علاقے کربلا میں 6مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرکے اسلحہ اور500گرام بارود برآمدکرلیا ہے۔گرفتار دہشتگردوں کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔واضح رہے آج جمعتہ المبارک ہے اور بلوچستان میں بلوچ ثقافت کادن بھی منایا جارہا ہے۔تاہم اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :