ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سندھ اسمبلی میں انتظامات کا جائزہ

پولنگ کے موقع پر قانون کی پاسداری ہوگی، سندھ اسمبلی انتظامیہ نے اچھے انتظامات کئے ہیں ،یوسف خٹک کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 2 مارچ 2018 16:16

ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور آج(ہفتی) ہونے والے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپیکر سندھ آغا سراج درانی سے ملاقات کی ۔ اسمبلی عملے نے ریٹرننگ افسر کو سینیٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خٹک نے کہا کہ تین مارچ کو اسمبلی ہال پولنگ اسٹیشن ہوگا جائزہ لے رہے ہیں شفاف انتخابات ہوں گے پولنگ کے موقع پر قانون کی پاسداری ہوگی انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی انتظامیہ نے اچھے انتظامات کئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔ہفتے کو اسمبلی ہماری ذمہ داری ہوگی۔ میں یقین دلاتا ہوں سینیٹ رولز کے مطابق کارروائی ہوگی اور شفافیت برقرار رہے گی۔ ڈیکورم کا خیال نہ رکھا گیا تو قانونی کارروائی ہوگی۔ سزا اور جرمانہ بھی رکھا گیا ہے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔