Live Updates

تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین ہمارے علاقے سے گرینائٹ سٹون نکال رہے ہیں اور اس پر ٹیکس بھی نہیں دے رہے،

دربند والے علاقے سے کٹنگ سے تربیلا کی لائف ختم ہو رہی ہے، چیئرمین واپڈا اس کا نوٹس لیں رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 مارچ 2018 15:57

تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین ہمارے علاقے سے گرینائٹ سٹون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین ہمارے علاقے سے گرینائٹ سٹون نکال رہے ہیں اور اس پر ٹیکس بھی نہیں دے رہے، دربند والے علاقے سے کٹنگ سے تربیلا کی لائف ختم ہو رہی ہے، چیئرمین واپڈا اس کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ ہم سودوں پر نہیں اصول پر یقین رکھتے ہیں، اگر سودے کرتے ہوتے تو آج ہم ایوان میں بیٹھے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نااہل رہنما جہانگیر ترین ہمارے علاقے سے دس پندرہ کروڑ روپے کا گرینائٹ سٹون نکال رہے ہیں اور اس پر ٹیکس بھی نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ دربند والے علاقے سے کٹنگ کی جارہی ہے جس سے تربیلا کی لائف ختم ہو رہی ہے۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ میں چیرمین واپڈا سے درخواست کرتا ہوں کہ تربیلا ڈیم کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا نوٹس لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات