حقیقت کوسامنے آنا ہی ہوتا ہے،جھوٹ زیادہ دیرنہیں چل سکتا،مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 مارچ 2018 15:06

حقیقت کوسامنے آنا ہی ہوتا ہے،جھوٹ زیادہ دیرنہیں چل سکتا،مریم نواز
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ حقیقت کوایک نہ ایک دن سامنے آنا ہی ہوتا ہے،جھوٹ کچھ دن کیلئے چلتا ہے زیادہ دیرتک نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کیلبری فونٹ پررابرٹ ریڈلے کے عدالت میں دیے گئے بیان پراپنے ردعمل میں کہاکہ جھوٹ کچھ دن کیلئے چلتا ہے زیادہ دیرتک نہیں چل سکتا۔ حقیقت کوایک نہ ایک دن سامنے آنا ہی ہوتا ہے۔واضح رہے پاناما کیس میں برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے نے احتساب عدالت میں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کیلبری فونٹ 2005ء میں انسٹال کیاتھا۔جبکہ اس دوران چھ فونٹ مارکیٹ میں موجود تھے جن میں کیلبری فونٹ بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :