نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا

جمعہ 2 مارچ 2018 15:18

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ، نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2018ء) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کی کمی کے باعث عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی سے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :