شاہراہ دستور کو نو سال بعد عام شہریوں کے لئے کھول دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 مارچ 2018 14:45

شاہراہ دستور کو نو سال بعد عام شہریوں کے لئے کھول دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مارچ 2018ء)شاہراہ دستور کو نو سال بعد عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعطم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شاہرا ہ دستور کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہرا ہ دستور کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں عوام کے لئے بند کیا گیا تھا ۔تاہم اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر اسے نو سال بعد دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔جس کے بعد اب عام شہری بھی ریڈزون کی اہم شاہراہ سے گزر سکیں گے۔ ریڈزون سے تمام رکاوٹیں ہٹا کر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔