سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کرکے اقلیتیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار

جمعہ 2 مارچ 2018 14:34

سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کرکے اقلیتیوں کے ساتھ یکجہتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاک-ٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کرکے اقلیتیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہولی کی خوشی کے موقع پر انہوں نے اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی اور رنگ بھی لگایا۔ ڈاکٹر رمیش نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو نئے لوگوں کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں تجویز دی تھی کہ ہولی یااقلیتوں کے تہوار پر ایک چھٹی دی جائے تاکہ ملک میں بھائی چارے کی فضا پیداہو۔