یادرکھو!ہم ابھی تک ممتازقادری کی شہادت کازخم لیکرچل رہےہیں،کیپٹن (ر)صفدر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 مارچ 2018 14:17

یادرکھو!ہم ابھی تک ممتازقادری کی شہادت کازخم لیکرچل رہےہیں،کیپٹن (ر)صفدر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن رصفدر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کوچُنگیاں ختم کرنے کی سزادی جارہی ہے، عمران خان کی مشینیں 40،40کروڑ دے کرسودے بازی کرسکتی ہیں،ہماری جماعت سودے بازی پریقین نہیں رکھتی، ممتاز قادری کی شہادت کازخم ابھی بھی لوگ لیکر چل رہے ہیں۔انہوں نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ہماری جماعت سودے بازی پریقین نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

اگراس بات پرہم یقین رکھتے توایوان میں ہوتے۔انہوں نے سابق وزیرخزانہ کی حمایت میں کہاکہ اسحاق ڈار کواس بات کی سزادی جارہی ہے کہ انہوں نے چنگیاں ختم کردی ہیں۔گھما پھرا کراسحاق ڈار پرکیسز کیے جارہے ہیں۔انہوں نے عمران خان کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مشینیں 40،40کروڑ دے کرسودے بازی کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پرکسی نے اعتراض کیاتووہ بائیس کروڑ عوام کے جذبات کاسامنا نہیں کرسکیں گے۔کیپٹن صفدر نے کہاکہ ممتاز قادری کی شہادت کازخم ابھی بھی لوگ لیکر چل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :