رواں ماہ کے آخر تک پہلی قومی واٹر پالیسی بن جائے گی‘ اویس لغاری

پانی کے کم ذخائر کے باعث صرف دس فیصد پانی ذخیرہ کرپاتے ہیں‘ نئی قومی واٹر پالیسی میں پانی کے نقصان میں کمی کے اقدامات کئے جائیں گے،وزیر توانائی کا بیان

جمعہ 2 مارچ 2018 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2018ء) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی 2025 تک 25کروڑ تک پہنچ جائے گی‘ پانی کی قلت کے سماجی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں‘ اس ماہ کے آخر تک پہلی قومی واٹر پالیسی بن جائے گی‘ پانی کے کم ذخائر کے باعث صرف دس فیصد پانی ذخیرہ کرپاتے ہیں‘ نئی قومی واٹر پالیسی میں پانی کے نقصان میں کمی کے اقدامات کئے جائیں گے۔

جمعہ کو وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ واٹر مینیجمنٹ کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر انٹرنیشنل کانفرنس پر سپارکو اور اقوام متحدہ کا مشکور ہوں ،پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامناہے،پاکستان کی آباد ی 2025 تک پچیس کروڑ تک پہنچ جائے گی،پانی کی قلت کے سماجی شعبے پر منفی ارات مرتب ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان میں کوئی قومی واٹر پالیسی نہ تھی، موجودہ حکومت قومی واٹر پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا اس ماہ کے آخر تک پہلی قومی واٹر پالیسی بن جائیگی، پانی کے کم ذخائر کے بار پاکستان ملک مین بہنے والے صرف دس فیصد پانی کو ذخیرہ کر پاتا ہے، پانی ذخیرہ کرنے کا یہ عالمی معیار چالیس فیصد ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا حکومت واٹر سیکورٹی کو یقینی بنائے گی اویس لغاری نئی قومی واٹر پالیسی مین پانی نقصانات کمی کے اقدامات کیے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :