کیا نواز شریف کو پچیس سال قید کی سزا ہونے والی ہے؟معروف صحافی نے اشارہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 مارچ 2018 11:24

کیا نواز شریف کو پچیس سال قید کی سزا ہونے والی ہے؟معروف صحافی نے اشارہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مارچ 2018ء) معروف صحافی رؤوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہونے کے بعد پھر سے ججز پر تنقید کی جس کے بعد ممکن ہے کہ ججز باقیوں کو پچیس پچیس سال قید کی سزا سنائیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤوف کلاسرا کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کے جرم میں سزا مکمل کرنے کے بعد پھر سے توہین عدالت کی ہے وہ قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

اس سے اندازہ ہو گیا ہے کہ نہال ہاشمی کس طرح کے انسان ہیں ۔اور لوگوں کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ یہ لوگ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں۔رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کو توہین عدالت میں ایک ماہ کی سزا دے کر ان کے ساتھ نرمی برتی گئی۔لیکن اب ججز کو بھی اس بات کا احساس ہو گیا ہو گا کہ ان لوگوں نے جیل سے رہا ہو کر پھر سے گالم گلوچ کرنی ہے۔اس لئے باقیوں کو پچیس پچیس سال کی سزا دینی پڑے گی۔کیونکہ یہ لوگ تو جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔رؤؤف کلاسرا نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :