پی ایس ایل ، پشاور زلمی کیلئے میچ جیتنے کے باوجود تباہ کن خبر آگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مارچ 2018 01:17

پی ایس ایل ، پشاور زلمی کیلئے میچ جیتنے کے باوجود تباہ کن خبر آگئی
شارجہ(ا ر دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

34سالہ ڈیرن سیمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ کے دوران باﺅلنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور جب وہ بیٹنگ کرنے آئے تو پشاور شکست کی قریب تھا تاہم انہوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ سے فتح چھین لی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آج رات میں گھٹنے کی ایم آر آئی کروانے جارہا ہوں لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شاید میرا گھٹنا جوا ب دے گیا ہے اور شاید یہ میر ا رواں سا ل پی ایس ایل میں آخری میچ ہو۔