فیفا ہا ئوس کا چارج مل چکا ہے ، قوی امکان ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ میں پاکستان کی معطلی ختم ہو جائے گی ‘ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

لاہور ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان فٹ با ل فیڈریشن کے عہدیدران کا کہنا ہے فیفااورایشیا فٹ بال فیڈریشن کے قوائد ضوابط پورے ہوچکے ہیں ،فیفا ہا ئوس کا چارج مل چکا ہے ، قوی امکان ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ میں پاکستان کی معطلی ؂ ختم ہو جائے گی ،ہمیں کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے پہلے سے زیا دہ محنت کرنی پڑی گی ، گزشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر سید خادم علی شاہ سیکرٹری احمدیار خان ،اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر چارج لینے کے بعد ذرائع ابلا غ سے بات چیت کر رے تھے ، احمدیارخانے کہا خداکے بعد عدلیہ کے شکر گزار ہیں ،فیصلہ میرٹ پر آیا، انکاکہنا تھا ایک دو دن میں بینک اکا ونٹ ،دیگر اشیاء کے بارے میں آگائی ہو سکے گی ،اور حقیقت ایک دو روز میں عیاںہو جائے گی،ایک سوال کیجواب میں کہاتھا اگر کوئی ہم پر کیس ہوتا ہے تو ہوئے ،،ہم نے چارج لے لیا ہے اب سٹے ہی آسکتا ہے،،خادم علی شاہ نہ کہا وہ شکر گزار ہیں فیفا ور ایشیا باڈی کے جہنوں نے ہمارے مشکل وقت میں میرٹ پر سپورٹ کیا،یہا ں تک انھوں نے فیصل صالح حیات کومباری بعد کل ہی دے دی تھی ،،خادم علی شاہ مزید نے کہا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید فیصل ضالح حیات کی نگرانی میں شپ روز کام کرتے ہوئے کھیل کوفروغ دیں گے ،سردار نوید حیدر نے ایڈمنسٹریٹر (ر) جسٹس اسد منیر کا شکریہ ادا کیا کہ فیفا ہائوس کاچارج لینے کے معاملات خوشی اسلوبی سے طہ پاگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :