سید فیصل صالح حیات کی سربراہی میں باڈی نے پی ایف ایف کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

لاہور ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سید فیصل صالح حیات کی سربراہی میں باڈی نے پی ایف ایف کا چارج سنبھال لیا، سیکرٹری پی ایف ایف کرنل(ر) احمد یار لودھی اور نائب صدر سردار نوید حیدر خان کے درمیان گزشتہ سہ پہر ایڈمنسٹریٹر جسٹس (ر) اسدمنیر کے درمیان فیفا ہائوس میں ملاقات ہوئی جس میں چارج فیڈریشن کے نمائندوں کے حوالے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جسٹس(ر) اسد منیر نے بالآخر پی ایف ایف کا چارج فیصل صالح حیات کی منتخب باڈی کے حوالے کر ہی دیا، سیکرٹری پی ایف ایف کرنل(ر) احمد یار لودھی اور نائب صدر فیڈریشن سردار نوید حیدر خان نے گزشتہ روز فیفا ہائوس لاہور میں جسٹس (ر) اسدمنیر سے فیفا ہائوس میں ملاقات کی، طویل نشسست کے بعد ایڈمسنٹریٹر نے چارج فیفا کی منظور شدہ باڈی کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فیصل صالح حیات کی طرف سے ذمہ داری تفویض کئے جانے پر پی ایف ایف کے سینئر نائب صدر سید خادم علی شاہ گزشتہ2 روز سے فیفا ہائوس جاتے رہے تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ پی ایف ایف کا چارج نہ سنبھال سکے۔ ۔ ادھر صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات اور سیکرٹری کرنل(ر) احمد یار خان لودھی نے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے۔ صدر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کی بحالی میںجدوجہد پر فٹ بالر ز اور میڈیا کے مشکور ہیں، فیفاہائوس کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سیکرٹری پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس سے فٹ بال کی ملکی اور انٹرنیشنل سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد کھیل کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس کا اڑالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :