پشاورکینٹ میں آج رات گیس کی سپلائی معطل رہے گی

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخواکے ترجمان نے کہاہے کہ بس ریپیڈٹرانزٹ روٹ پرکام کے باعث امن چوک پشاورکینٹ پرسوئی گیس کے متاثرہ پائپ لائن کومنتقل کیاجائیگاجس کے باعث آج بروزجمعہ رات 09:00بجے سے کل صبح 08:00بجے تک مال روڈ،طفیل روڈ، صدرروڈ،سنہری مسجد روڈ،پی اے ایف شاہین کیمپ،فخرعالم روڈ،ایئرپورٹ روڈ،فورٹ روڈ،خالدبن ولیدروڈ اور آر ٹیلری روڈکے صارفین کوسوئی گیس کی فراہمی معطل رہیگی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ BRTروڈپرتعمیراتی کام کے باعث متاثرہ پائپس کومنتقل کیاجائیگاجس کے باعث پشاورکینٹ کے پائپ لائن سے مستفیدصارفین کوگیس کی فراہمی آج بروزجمعہ رات 09:00بجے سے کل صبح بروزہفتہ08:00بجے تک معطل رہیگی انہوںنے کہاکہ سوئی گیس کی معطلی کے باعث صارفین کے مشکلات مکمل ادراک ہے تاہم سوئی گیس کی جلداجلداحسن طریقے سے بحالی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ صارفین رات کے وقت سوئی گیس کے تمام آلات بندکرکے تسلی کرلیںتاکہ خدانخواستہ کوسانحہ رونمانہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :