وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے جے یوآئی (س) کے حامد الحق حقانی کی ملاقات

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزر نائب صدر ، سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی نے پشاور میں ملاقات کی اور ان سے سینیٹ کے حالیہ انتخابات، قومی و علاقائی سیاسی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جے یو آئی کے سربراہ سمیع الحق کی خیریت بھی دریافت کی جو آج کل علیل ہیں۔