ہنگوتھانہ دوآبہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4قانون شکن سمیت10مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

ہنگو۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ہنگوتھانہ دوآبہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4قانون شکن سمیت10مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔کاروائیوں میں زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ مشیات برآمدکرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرتھانہ دوآبہ پولیس نے ایس ایچ او دوآبہ ایس آئی طارق خان کی قیادت میں قانون شکن عناصرکے خلاف گھیراتنگ کرتے ہوئے اپنے تھانے کے حدودمیں مختلف مقامات پرسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے ناجائزاسلحہ رکھنے پر4افرادسمیت 10مشکوک افرادکوحراست میں لیکران کے قبضے سے 2کلاشنکوف 1پستول 150گرام چرس اور100کارتوس برآمدکرلیئے۔

ایس ایچ او دوآبہ طارق خان کے مطابق تھانہ دوآبہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اورعلاقے میں قیام امن برقراررکھنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام بھی جرائم کے انسداداورروک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ ہرجائزتعاون کرکے ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :